10 دسمبر، 2023، 6:33 PM

یمن اور عراق کی مزاحمت امریکہ کے لئے کھلا چیلینج ہے، صیہونی میڈیا تلملا اٹھا

یمن اور عراق کی مزاحمت امریکہ کے لئے کھلا چیلینج ہے، صیہونی میڈیا تلملا اٹھا

ایک صہیونی اخبار نے یمن اور عراق کے مزاحمتی محاذوں کو خطے میں امریکہ کے لئے ایک حقیقی چیلینج قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عبرانی روزنامہ ہاریٹز نے لکھا ہے کہ یمن میں خطرات کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
اس ملک کا سرائیل جانے والے کسی بھی بحری جہاز کو روکنا اسٹریٹجک خطرات کی سطح تک بڑھانے کا سبب بنا ہے اور یہ خطرات بحیرہ احمر میں بین الاقوامی فوجی تنازعات کے بھڑکنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکہ اور اسرائیل کی موجودگی یمنیوں کے اقدامات کو نہیں روک سکی۔

اخبار نے مزید لکھا کہ سعودی عرب کو خوف ہے کہ اگر امریکہ نے یمن کے اقدامات پر ردعمل ظاہر کیا تو تہران کے ساتھ ریاض کے تعلقات اور صنعا کے ساتھ اس ملک کے معاہدے کو نقصان پہنچے گا۔ اسی وجہ سے سعودی عرب بحیرہ احمر میں بین الاقوامی فورس کی تشکیل کی امریکی درخواست کا مثبت جواب دینے میں عجلت نہیں کرتا۔

مذکورہ صیہونی اخبار نے مزید لکھا: عراق سمیت کئی محاذوں پر امریکہ کے خلاف حملوں میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ 

عراق میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ہم نے دوسری بار متعدد حملوں کا مشاہد کیا۔ یعنی ہفتے کے اندر بغداد میں امریکی سفارت خانے پر چھ مارٹر فائر کیے گئے جب کہ شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر دیگر حملے بھی کیے گئے۔

 اخبار نے مزید لکھا کہ جب سے امریکہ پر اپنے موقف کی حمایت نہ کرنے کے حوالے سے تنقید میں اضافہ ہوا ہے۔عراق کی صورت حال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

News ID 1920486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha